• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی میر جام کمال کی قیادت میں متحد ہے ‘ سید حسنین ہاشمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اور بی اے پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال خان کی قیادت میں نہ صرف متحد ہے ، بلکہ مخلصانہ سوچ اور ترقی پسندانہ ویژن کے باعث صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے لیے برسرپیکار ہے ، یہ بات انہوں نے فرمان زرکون اور ارباب شائستہ گل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں تمام تر معاملات باہمی صلاح مشورے سے طے کیے جاتے ہیں اسی طرح وزیراعلیٰ بلوچستان کو حکومتی امور و معاملات کی انجام دہی میں حکومت میں شامل تمام اتحادویوں کا تعاون اور بھرپور اعتماد حاصل ھے ، ماضٕی میں صوبے کے عوام پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلا گیا ، لوٹ کھسوٹ اور مفادات کے حصول نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ، انہی کے اعمال کا خمیازہ پورا صوبہ بھگت رہا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اپنے اتحادیوں سے ملکر بہتر طرز حکومت اور مربوط حکمت عملی کے زریعے صوبے کو درپیش مسائل کے اندھیروں سے نکال روشن مستقبل کی شاہراہ پر گامزن کریگی ، ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں ہمارا عزم عوامی خدمت ہماری منزل مضبوط پاکستان اور خوشحال بلو چستان ہے ۔
تازہ ترین