• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے صوبائی عہدیداروں کا تقرر،عبید اللہ حقانی جنرل سیکرٹری مقرر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اوردیگر خالی عہدوں کو مرکزی امیر و جنرل سیکرٹری کی مشاورت و ہدایت کے بعد عبید اللہ حقانی کو صوبائی جنرل سیکرٹری اورحاجی حیات اللہ کو ناظم مالیات مولوی عبدالغفور کرخی خضدار کو نائب امیرچہارم حافظ عبدالاحد کبدانی کو جائنٹ سیکرٹری چہارم مقرر کردیاگیا اجلاس میں صوبائی دوروں کے شیڈول کی تیاری کیلئے تمام اضلاع کو ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین