• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے ہزاروں خاندان متاثر کئے ہیں، میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان نےملک کے غریب عوام کی مشکلات میںاضافہ کردیا ہے تین ماہ میں ہونے والی مہنگائی سے غریب عوام براہ راست متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سادگی اور کفایت شعاری کی بات کی جارہی ہے تو غریب عوام کو ریلیف ملتا مگر عمل اس کے برعکس ہےمہنگائی اور بے روزگاری نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے پی ٹی آئی کو چوری کے ووٹوں سے بننے والی حکومت آمریت کی بد ترین مثال بنتی جارہی ہے حکمرانوں کے عملی کام دیکھ کر عوام کا اعتماد اب حکومت سے اٹھتا جارہا ہے پیپلزپارٹی،عوامی پارٹی ہے ہر قدم پر عوام کا ساتھ دے گی حکمرانوں نے عوام کے ریلیف اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی موثر منصوبہ بندی نہ کی تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے ۔
تازہ ترین