• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں جشن عید میلادالنبیؐ بھرپور مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہےشہر بھر کی مساجد ،مدارس ، و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا یاگیا ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے گھروں پر بھی چراغاں کیا ہے علما بھی مساجد و مدارس میں سرور کائنات محسن انسانیت محبوب رب اللعالمین امام الاولین و آخرین تاج دار ختم نبوت حضرت محمدﷺ کی سیرت بیان کرتے ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سبز پرچم آویزاں کیئے ہیں اسی طرح پلازوں دکانوں کو بھی برقر قمقمو ں سے سجایا گیا ہےاور مختلف مساجد مدارس میں ہدیہ نعت کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہتا ہے۔
تازہ ترین