• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدالوہاب نے زندگی بھر برداشت اور روداری کا درس دیا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کےعہدیداروں و اراکین نے تبلیغی جماعت کے سربراہ بزرگ عالم دین حاجی عبدالوہاب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب ایک عظیم علمی محقق ومدبر انسان تھے جنہوں نے تقریبا 70 سال سے زائد عرصہ دنیا کے طول و عرض میں دین محمد کی تبلیغ کی یہ باتیں فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کےچیئرمین محمد سلمان فیاض ،صدر میر اسلم رند، کوآرڈنیٹر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید یوسفزئی نے تعزیتی بیان میں کہی رہنمائوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب مرحوم نےساری زندگی دین متین کی تبلیغ ،ترویج اور آبیاری کے لئے وقف کررکھی تھی، انہوں نے ہمیشہ برداشت،رواداری اور امن کا درس دیا،وہ امن کے داعی تھے،اتحاد بین المسلمین انکا مشن تھا رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ پاک حاجی عبدالوہاب کواپنی جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔
تازہ ترین