• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ٹی ایس متاثرین کی داد رسی کی جائے ‘ سیف الرحمن ترین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اینٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر سیف الرحمن ترین نے کہا ہے کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے امید ہے کہ وزیر اعلی جام کمال مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور ہمیں مایوس نہیں کیا جائیگا انہو ں نے کہا کہ متاثرین عرصہ دراز سے احتجاج کر رہے ہیں مگر متعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کافی آسامیاں خالی ہیں جن پر تعیناتی تا حال عمل میں نہیں آئی ہے این ٹی ایس متاثرین اوور ایج ہو رہے ہیں لہذا فوری ان کو تعینات کر کے ان کا مسئلہ حل کیا جائے انہو ں نے کہا کہ متاثرین سردی اور دھوپ میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں لہذا وزیر اعلی مسائل حل کرکے پریشانی سے نجات دلائیں۔
تازہ ترین