• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے‘سینیٹر نصیب بازئی

کوئٹہ( پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے سابق ایس پی شہید نعیم خان کاکڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نعیم خان کاکڑ ایماندار اور ملنسار پولیس افسرتھے ان کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلاکبھی پر نہیں ہوسکتا انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچا ئےانہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سابق ایس پی نعیم خان کاکڑکاقتل قابل مذمت اور اس بزدلانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے انتظامیہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائےتاکہ آئندہ اس قسم کی واقعات رونما نہ ہوں انہوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کاا ظہار کیا۔
تازہ ترین