• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء تنظیموں کے کسی الائنس کا حصہ نہیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چیئرمین عمران بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کریم بلوچ نے کہا ہےکہ کچھ دنوں سے طلباء تنظیموں کے الائنس کے نام سے خبریں چل رہی ہیں جس میں بی ایس او(پجار) کا نام بھی شامل ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ بی ایس او(پجار) اس الائنس کا حصہ نہیں اور نہ ہی ہمارے تنظیمی اداروں نے اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہے اس خود ساختہ الائنس کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں ، آئندہ ہماری تنظیم کا نام استعمال نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ بی ایس او(پجار) نے ہمیشہ نا صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں ترقی پسند سیاسی جمہوری طلباء تنظیموں و دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے طلباء کے اکیڈمک حقوق،محکوم اقوام کو درپیش قومی و طبقاتی مسائل کے خلاف جدوجہد کرنے کو ترجیح دی ہے لیکن اس کے ساتھ اپنےاداروں کے فیصلوں کو ترجیح دی ہے ہر فیصلہ تنظیمی اداروں پر چھوڑا ہے اور تنظیمی ادارے نے طلباء تنظیموں کے اس الائنس کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی الائنس کے حوالے سے ان طلباء تنظیموں نے رابطہ کیا ہے ، البتہ پاکستان کی سطح پر دیگر طلباء تنظیموں کے قائدین کے ساتھ رابطہ قائم ہے اور بہت جلد تنظیمی اداروں کے توسط سے اہم فیصلے کیے جائینگے۔
تازہ ترین