• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی استحکام آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور بحرانو ں سے نجات حقیقی جمہوریت ‘ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ‘ قوموں کی برابری اور حقوق واختیارات تسلیم کرنے میں ہے پشتونخواوطن کی قومی وحدت ، خودمختار صوبے کے قیام اور اپنے وسائل پر مکمل اختیار پشتون ملت کا حق ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، حاجی عبدالحق ابدال، علی محمد کلیوال ، حاجی اکبر خان ، محمد اعظم صابر، عارف خان کاسی ، احمد نوا ز خان ترین ، محمد ولی ، شمس جمال اور حسام الدین خان نے شار اول علاقائی یونٹ ، شار دوئم علاقائی یونٹ ،تورہ شاہ علاقائی یونٹ ، تراٹہ شرقی علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سالار شہداء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کی مناسبت سے 2دسمبر کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور متعدد فیصلے کئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے نظریات اور جدوجہد پر وقت اور حالات نے مہر تصدیق ثبت کردی ہے کیونکہ انہوں نے استعمار سے نجات کے بعد عوام کو ووٹ کا حق دلایا ، حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام کے قیام ، آئین وپارلیمنٹ وقانون کی بالادستی پر مبنی نظام کے قیام کیلئے ہر آمر اور ان کے کاسہ لیسوں کیخلاف جدوجہد کی آج انہی نظریات کی بنیاد پر ملک میں حقیقی جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان کشمکش جاری ہے انہوں نے کہا کہ خان شہید کی 45ویں برسی کو عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ۔
تازہ ترین