• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے‘نصر اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی دفتر عدالت روڈ کوئٹہ میں ڈاکٹر سالنگ خان اچکزئی شہید کے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ٹرانسپورٹروں اور مسجد طوبیٰ کے مولوی عبدالرزاق کاکڑ اور مسجد بلدیہ کے مولوی رمضان مینگل نے شرکت کی صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے ٹرانسپورٹروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ ان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس نے ہمیشہ سچ اور حق کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیں ان کے قائدین اور کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ سے اس لئے دور رکھا گیا کہ انہوں نے ہمیشہ پشتون قوم اور عوام کو سچ کے راستے پر گامزن کیا پارٹی کے چیئرمین اور اکابرین نے کبھی اپنے ملک کیخلاف بات نہیں کی وہ ہر وقت ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں کسی نسل رنگ مذہب زبان مذہب کیخلاف نفرت نہیں کی انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے پانچ سالہ دور میں صبح و شام پشتونخوا میپ کیخلاف غلط الزامات اور بہتان لگائے گئے دو پارٹیوں نے چھ مہینے پہلے دوسروں کے اشاروں پر پارٹی کی حکومت کو ختم کیا اس کردار پر دونوں پارٹیاں پشتون قوم کی مجرم ہیں چھ مہینے سے سیکرٹریٹ میں پشتونوں کی کوئی نمائندگی نہیں ہے صوبے کے تمام فنڈز اور نوکریاں غیروں نے تقسیم کیں اب پشتون عوام فیصلہ کرینگے کون پشتون کا دوست اور کون دشمن ہے دو دسمبر کو خان شہید کی 45 ویں برسی میں پشتون قوم اور ٹرانسپورٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
تازہ ترین