• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جنگ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی میاں محمد صدیق کراچی میں طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ1976 میں بطور خوش نویس روزنامہ جنگ سے وابستہ ہوئے تھے،مرحوم کا ٹریڈ یونین کے حوالے بھی اہم کردار رہا۔وہ جنگ ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری تھے۔ انہوں نے ہمیشہ میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اسی کی پاداش میں انہیں ضیاء الحق کی ڈکٹیٹر شپ کے دوران کوڑوں کی سزا بھی ہوئی،صحافتی حلقوں میں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، وہ محمد بلال گورنر ہائوس سیکرٹریٹ والے کے والد تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوگی جبکہ ورثاء کی واپسی پر فاتحہ خوانی کوئٹہ میں ہوگی ۔درایں اثناء جنگ کوئٹہ کی انتظامیہ اور ملازمین کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں میاں محمد صدیق کی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیااور انکی وفات پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تازہ ترین