• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن عیدمیلادالنبیؐ پرشہر کے مختلف علاقوں سے جلوس نکالے جائینگے،خدام الاولیاء

کوئٹہ(پ ر)خدام الاولیاء کے بیان میں کہاگیاہے کہ کوئٹہ شہر سے مختلف جلوس جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جائیں گے جبکہ مرکزاہلسنت جامع مسجد ڈی ایس آفس سے صبح نو بجے خطیب جامع مسجد قاری نور محمد قاسمی کی قیادت میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کا جلوس نکالاجائیگاتمام عاشقان رسول ﷺ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت جلوس میں وقت مقررہ پرباوضوشریک ہوکر نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں خوب درود پاک کے نذرانے پیش کریں تاکہ الله پاک اپنے پیارے حبیب ﷺ پر درودوسلام پڑھنے کی برکت سے ہم سب کے حال پر رحم وفضل فرمائے اور ملک پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ رائج فرمائے۔
تازہ ترین