• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جشن میلادالنبیؐ عقیدت و احترام سےمنایاجائےگا،شہرمیں چراغاں

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) کل ملتان میں جشن میلادالنبیؐ پورے عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔مسلمان اپنے پیارے نبی سے اظہار محبت و عقیدت اور سلامِ غلامانہ پیش کرنے کیلئے اس دن کو عید کے طور پر مناتے ہیں۔ہر سو جشن کا سماں ہوتا ہے۔اس موقع پر پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔گلیاں اور بازار عقیدتوں کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔ہر کوئی سجاوٹ میں ایک دوسرے سے برتری لے جانا چاہتا ہے۔ سرکاری سطح پر جشن میلادالنبی منانے کے اعلان کے بعد ہر سرکاری عمارت پر چراغاں کیا گیا ہے۔ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 12 ربیع الاول کے دن 13 جلوسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تحریک اہلسنت کے صدرعلامہ قاری عزیز الرحمٰن قادری کی قیادت میں جامعہ غوثیہ دارالقران سمیجہ آباد سےریلی نکالی گئی جو دفتر یونین کونسل نمبر 65سے شروع ہوکر سوئی گیس آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں مولانا اسحاق سعید ی ، رکن الدین ندیم حامدی ، رائو عارفرضوی ، مولانا امیر اظہر سعیدی ، ملک مشتاق حسین شجرا ، مرزا ارشد قادری ، قاری اعجاز عطاری ، قاری غلام شبیر سواگی ، حاجی اقبال یوسف ، عبید الرحمن ، مزمل قادری ، حافظ بلال یامین ودیگر شریک تھے ۔ سوئی گیس کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر و چیئرمین امن آرگنائزیشن محمد ادریس بٹ کےمطابق ہر سال کی طرف اس سال بھی چوک حرم گیٹ پر عید میلاد النبی ؐ کی تقریب ہو گی جس میں نمایا ں شخصیات کی دستار بندی کی جائے گی ۔ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے مرکزی جماعت اہلسنت کے زیراہتمام 47ویں سالانہ جلوس میں شرکت کرنے والی تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم ؐ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا جزوایمان ہے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جشن میلاد النبی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔جلوس کے راستوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل آفس میں منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر کہاکہ اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی ہم دنیادی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔میز بان سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن کے زیرِ اہتمام ہفت روزہ تقریبات کے تیسر ے روزملتان آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مختار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر ، ناصر شہزاد ڈوگر، ایم پی اے محمد ندیم قریشی ، وسیم خان بادوزئی، علامہ سید طاہر سعید کاظمی، مخدوم سید زوہیب گیلانی نے کہا کہ امن، محبت، اخوت اور عفو و درگزر کا جو درس آپ ؐ نے ہمیں دیا اس کو عام کرنے کی کوشش کریں۔ انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد محمدی نیو ملتان میں محفل میلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ ساجد حیسن سعیدی اور صوفی اقبال عادل نے کہا کہ عید میلاد النبی اہل اسلام کیلے سب سے بڑی عید کا دن ہے۔مسجد اﷲ والی بستی سہو میں ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کے سلسلے میں تقریب ہوئی جس کی صدارت پروفیسر عنایت علی قریشی نے کی جبکہ محفل میلادسے مولانا محمداسلم نے خطا ب کیا۔
تازہ ترین