• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن کا مزید 1249اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹر کی منظوری کے بعد ریلوے ملتان ڈویژن نے مزید 1249اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ،امیدواروں سے بذریعہ ڈاک 10دسمبر تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،جن اسامیوں پر بھرتی کی جائےگی ان میں کمرشل گروپ سٹوڈینٹ سکیل5کی 40اسامیاں،سکیل ایک کے معاون (سول انجینئرنگ)کی 53اسامیاں،گیٹ کیپر کی 36اسامیاں،کیرج اینڈ ویگن کلینر کی 34،معاون ٹیلی کام کی 13،سکیل 5کے جونیئر اسسٹنٹ ٹرین کی 6،سکیل 2کے گینگ مین کی 410اسامیاں اور سکیل 5کے پوائنٹس مین کی 171اسامیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین