• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معذور افراد کیلئے قومی پالیسی کا فوری اعلان کرے:شیخ ریحان احمد

ملتان(پ ر) معروف سماجی رہنما، یونائیٹڈ ریلیف فائونڈیشن آف دی بلائنڈ کے چیئرمین ریسورس ڈویلپمنٹ کمیٹی(RDC)شیخ ریحان احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معذور افراد کیلئے قومی پالیسی کے اعلان کو بھی اپنے فوری ایجنڈے کا حصہ بناتے ہوئے 100روزہ پلان میں شامل کرے اور اس ضمن میں ’’ڈس ایبل پالیسی‘‘ لانے سے قبل کمیٹی قائم کی جائے جس میں نابینا افراد کو بھی نمائندگی دی جائے۔ وہ گزشتہ روز نابینا ورکرز سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 54لاکھ سے زائد نابینا افراد صحت و تعلیم سمیت مختلف مسائل سے دو چار ہیں،انہوں نے تجاویز پیش کیں کہ نابینا افراد کو اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر خواتین او ر اقلیتوں کی طرز پر اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں ۔
تازہ ترین