• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم عدولی پر3پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر3 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے تھانہ بوہڑ گیٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام شہباز میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلم مسیح اور 2 کانسٹیبلوں مشتاق احمد اور الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے قتل کے مقدمے میں 15 کی رپورٹ شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے 28 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے،عدالت میں آصفہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی ،فاضل عدالت نے فصل کی باقیات کو آگ لگانے کے ملزم رفیع کی عبوری ضمانت میں پولیس تھانہ قادرپورراں سے 20 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، سیشن کورٹ نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر گھر چھوڑنے والی خاتون امیراں مائی کو ہراساں کرنے کے الزام کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے 28 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے ،فاضل عدالت نے بجلی چوری کے 2 ملزموں پرویز احمد اور عمر فاروق کو اقبال جرم کرنے پر ایک ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خالد سین کا چوری کے 2 مقدمات میں مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین