• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی این آراو کی ضرورت نہیں،فواد چوہدری الزامات لگا کر نوکری پکی کر رہے ہیں: پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی ، سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جنوبی پنجاب چوہدری محمد یٰسین ، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق ، مس گل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری مفاد پرست ، موقع پرست ،ابن الوقت انسان ہے، زرداری کی خوشامد کرنے والا آج جھوٹے ، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی نوکری پکی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، آصف علی زرداری کو جیل سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،الزامات کی بوچھاڑ کرکے حکمرانوں کو سوائے مایوسی کے اور کچھ حاصل نہ ہوگا، پیپلزپارٹی کو کسی این آراو کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پیپلزپارٹی یو ٹرن حکومت سے کوئی این آراو لے گی، حکومت نے اپنے نیب زدہ نوابزادوں کو کس قانون کے تحت این آراودے رکھا ہے، پشاور میں میٹرو پر ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر بھی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہئے،حکومت نے قوم اور ملک کو بھکاری بنا دیا ہے، 100 روزہ جھوٹے وعدوں کا قوم جلد یو ٹرن خان اور حکمرانوں سے حساب لے گی، بلاول ہائوس ملتان میں جنوبی پنجابکو صوبہ بنانے کیلئے جنوبی پنجاب کے عہدیداوں کی میٹنگ 22 نومبر کو ہوگی،جس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کریں گے اور 30نومبر یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
تازہ ترین