• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبی ؐ:واسا میں ہائی الرٹ،عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام آپریشنل اور مینٹینس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 21 نو مبر بروز بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہو نیوالے جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ سیوریج افسران اپنے سٹاف اور مشینری کے ہمراہ موجود رہیں گے تاکہ جلوس روٹس پر واسا سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کو فوری طور پر دور کیا جاسکے جبکہ واسا کا مرکزی کمپلینٹ سنٹر بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا شہری کمپلینٹ سنٹر کے رابطہ نمبر 1334پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں،ایم ڈی واسا نے تمام افسران کو تنبیہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ 12 ربیع الاول کو ہائی الرٹ رہیں جلوس کمیٹیوں سے مکمل رابطہ رکھیں اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین