• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ماڈل سکول کی معلمات کا مستقل کرنے کیلئےوائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ماڈل سکول کی معلمات نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی عرصے سے کنٹریکٹ پر کام کررہی ہیں ان کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے سابق وائس چانسلرزنے بھی ٹال مٹول سے کام لیا، اب بھی ہمیں ٹرخایاجارہا ہے کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ،اب سینڈیکیٹ کے اجلاس تک روزانہ احتجاج کیا جائے گا ، کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا، یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے مسئلے کو لیکر وائس چانسلر نے اہم اقدام کئے ہیں ان کا کیس سینڈیکیٹ میں تھا جو ملتوی ہوگئی جلد اجلاس میں مستقلی کی منظوری لے لی جائےگی ۔
تازہ ترین