• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کے 21ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دیدی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے نے 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے ملازمین کا ٹائم سکیل کا مسئلہ عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھا لیکن چند روز قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کا مراسلہ جاری کر دیا جس پر ایم ڈی اے انتظامیہ نے سکیل ایک سے سکیل 4 کے ملازمین اور سکیل 5 سے سکیل 15 تک 21 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی ہے۔
تازہ ترین