• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں انگلینڈ لائنزکے پہلی اننگز کے اسکور 240 رنز کے جواب میں پیر کو میچ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم 195 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ احسان عادل نےٹام بیس کی پانچ گیندوں پر چار چھکے مارے انہوں نے37 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے58 رنز کی اننگز کھیلی۔ ووڈ نے چار اور پورٹر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ لائنز نے چار وکٹ پر 144 رنز بنائے تھے اور اس کی برتری 189 رنز کی ہوگئی ہے۔ کلارک61 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں دو وکٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین