• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بیٹسمینوں کی کارکردگی اورٹیسٹ ہارنے پر مایوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم نے دوسری اننگز شروع کی تھی لگ رہا تھا کہ آسانی سے جیت لیں گے لیکن بیٹنگ لائن کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ پیر کو میچ ہارنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم پریشر ہینڈل نہ کرسکی۔ بابر اعظم کا آئوٹ ہونا اور پہلی اننگز میں لیڈ نہ لینا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میں نے بھی غلط شاٹ کھیلا۔ بیٹسمین سیٹ ہوکر آئوٹ ہوئے۔ ٹیم کو اعتماد دیں گے تاکہ اگلا ٹیسٹ بہتر انداز میں کھیلیں۔ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقا کی سیریز سے قبل یہ نتیجہ مایوس کن ہے۔ کوشش کریں گے جو غلطیاں ہوئیں انہیں اگلے میچز میں نہ دہرائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے اچھی بولنگ کی۔
تازہ ترین