• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں اسلئے پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کیخلاف مذمتی قرار دا جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں70ہزار انسانی جانوں اور اربوں ڈالر زکا نقصان اٹھایا لیکن امریکہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں اسلئے پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہا ہے، پیپلزپارٹی کی خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی کی جانب سے جمع کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ’’صوبائی اسمبلی امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتی ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان نے دہشت گردی یخلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیا ، ہم امریکہ کے صدر کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پر مسلط کردہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان نے 70ہزار قیمتی انسانی جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ ہماری معیشت کو 60ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا جبکہ امریکہ بار بار اپنی امداد کو یاد کرتا ہے حالانکہ یہ امداد نہیں بلکہ فوجی اخراجات کی واپسی تھی جوکہ اب بھی امریکہ نے روکی ہوئی ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ امریکہ دہشت گردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ اس قسم کے بیانات کے ذریعے امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہا ہے۔
تازہ ترین