• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122میں اکھاڑ پچھاڑ، تین ڈائریکٹرزسمیت 21افسران کے تبادلے

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے ایمرجنسی ریسکیوسروس1122میں تین ڈائریکٹرزسمیت اعلیٰ عہدوں پرتعینات 21افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات اری کردیئے گئے ہیں جبکہ دو افسران کو آرآراینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن پشاور ڈاکٹر محمد آیازاورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پشاور انجینئر سراج انور کو آرآراینڈ ایس ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے، ڈاکٹر حارث حبیب ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ای آرایس ایچ کیو پشاور تعینات، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور حسن داد کو ڈائریکٹر آپریشن اینڈکوآرڈی نیشن پشاور، ڈائریکٹر فنانس ناصر خان ڈی ای او کوہاٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اینڈکوآرڈی نیشن اعظم زاہد ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پشاور، ڈپٹی ڈائریکٹر نوید اختر کو ڈی ای او چارسدہ، ارشد اقبال کو ڈی ای او مردان، کمال شاہ کو ڈی ای او نوشہرہ، عمران خان کو ڈی ای او سوات، ملک شیردل کو ڈی ای او پشاور، شریک ریاض خٹک ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پشاور، جوادخلیل ایمرجنسی آفیسر پشاور، آفاق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونیکشن پشاور،امجد خان ایمرجنسی آفیسر ہری پور، کاشف ایمرجنسی آفیسر چترال، یاسرزیب سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او آفس مردان، بشیر اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ کوآرڈی نیشن، نیازعلی کنٹرول روم انچارج پشاور، سعید فرحان علی شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ پشاور اور ظفر مختیار کو انچارج پی ایم سی ای آرایس ایچ کیو آفس پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین