• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیارہ رکنی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں7حکومتی4اپوزیشن ارکان شامل

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس سمیت5قائمہ کمیٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ، سپیکر کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی11ارکان پر مشتمل ہے جن میں7حکومتی اور4اپوزیشن ارکان شامل ہیں، قائمہ کمیٹیوں میں ہاؤس اینڈ لائبریری، قواعد و ضوابط، قانون اور انصاف شامل ہیں، سیکرٹری اسمبلی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا اختیار تفویض کیا تھا جسکی روشنی میں گزشتہ روز سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت پانچ کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے، پبلک اکاؤٹنس کمیٹی کے چیئرمین سپیکر ہوں گے جبکہ10ارکان میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا،محمد ادریس،ارباب وسیم،بابر سلیم، سمیرا شمس اور فخر جہان جبکہ اپوزیشن کی جانب سے عنایت اللہ خان، فیصل زیب،ثوبیہ شاہد اور احمد کنڈی شامل ہیں، قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کے چیئرمین ڈپٹی سپیکر محمود جان ہوں گے جبکہ اس کمیٹی کے ارکان میں عزیز اللہ خان، ارشد ایوب، نثار گل ، بابر سلیم اور خالد خان شامل ہیں، حکومتی رکن محمد عارف کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے انصاف میں افتخار علی، سردار اورنگزیب نلوٹھا،ظفر اعظم، آصف خان،شگفتہ ملک،سمیرا شمس، زینت بی بی اور نگہت اورکزئی شامل ہیں، سپیکرکی سربراہی میں لا ریفارمز کمیٹی میں عنایت اللہ خان،خالد خان،فضل شکور،ہدایت الرحمان، آصف خان، تاج محمد اور عائشہ بانو جبکہ قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے چیئرمین ڈپٹی سپیکر ہوں گے جس کے ارکان میں وزیر قانون سلطان محمد، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی،شیر اعظم ،سردار حسین بابک،ارشد ایوب،افتخار علی، محمد نعیم،فضل شکور، آسیہ خٹک اور سردار یوسف زمان شامل ہیں،صوبائی اسمبلی کی باقی ماندہ قائمہ کمیٹیوں کے قیام کیلئے سپیکر کی جانب سے مشاورت جاری ہے جبکہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کو 8قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین