• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں رہزنوں نےدن دیہاڑے تاجر سے 17لاکھ لوٹ لئے

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ انقلاب کی حدود کوہاٹ رو ڈ سکیم چوک میں رہزنوں نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے تاجر سے 17لاکھ روپے چھین لئے ۔ حاجی محمد ظاہر سکنہ لکی مروت نے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایا کہ وہ چک کا کاروبار کرتاہے اور انہیں پشاور میں دکانداروں کو مال سپلائی کرتاہے گزشتہ روزوہ چارسد روڈ کے دکاندار حاجی سعید سے 15لاکھ روپے اوگرائی لیکر پھندو چوک پہنچا اور وہاں بھی دکانداروں سے اوگرائی کی رقم لیکر مجموعی رقم 17لاکھ روپے لیکر سواریوں کی پک اپ میں سوار ہوا اور سکیم چوک میں دوسری گاڑی کے انتظار میں کھڑ اتھا کہ اس دوران سفید رنگ کی ٹوی ڈی موٹرکار نمبر کے جے 237اسلام آباد میں دو افراد آئے اورانہوں نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کیا اور کہا کہ تم پر ہمارا شک ہے انہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھا دیا اور گاڑی روانہ کردی سیفن چوک پہنچ کر انہوں نے یو ٹرن لیا اور اسے واپس سکیم چو ک لائے اوراس سے زبردستی 17لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور اسے شناختی کارڈ سے فوٹو کاپی کرانے کے لئے گاڑی سے اتارا وہ دکان گیا او ر واپس آیا تو گاڑی میں سوار رہزن اس کے 17لاکھ روپے لیکر رفوچکرہو چکے تھے پولیس نے حساس ادارے کے نام پررہزنیاں کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین