• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایئرپورٹ پرخاتون سمیت 2مسافروں سے آئس و چرس برآمد

پشاور(کامر س رپورٹر) اینٹی نارکاٹکس فورس نے پشاور با چا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافروں کے قبضے سے آئس اور چرس برآمد کر لی ۔ پیر کے روزپشاور سے ریاض جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر PA-674کی چیکنگ کے دوران مسافرسے آئس برآمد کر کے پشاور کے رہائشی عمران خان نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایک اور کارروائی میں اے این ایف ہی نے پشاورباچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر QR-601 کی جب چیکنگ کی جارہی تھی تو اس دوران چرس برآمد کر کے ہنگوکی رہائشی شازیہ بی بی کو تحویل میں لے لیا گیادونوں ملزمان کے خلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔
تازہ ترین