• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین کی ہڑتال ختم

پشاور،لنڈی کوتل(کامر س رپورٹر+نمائندہ جنگ) آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین نے پشاور میں کلکٹر کسٹم سمیت دیگرافسران کیساتھ ملاقات کے بعد 6روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،اس موقع پر کسٹم کلکٹر سعید جدون ، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ راشد حبیب ، طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس زرقیب شنواری ، فرنٹیئر کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر ضیا الحق سرحد، سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر فیض محمد ، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران اور تحصیلدار لنڈیکوتل شکیل برکی بھی موجود تھے، واضح رہے آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنے مطالبات کے حق میں تقریبا چھ روز سے ہڑتال پر تھے جس کے باعث طورخم بارڈر پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی تھیں اسی سلسلے میں آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نےاپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کسٹم ہا ؤس پشاور کلکٹر کسٹم سعید جدون اور دوسرے متعلقہ حکام کیساتھ ملاقات کی جس میں اُنہوں نے اپنے مطالبات کلکٹر کسٹم کے سامنے رکھے اس موقع پر کلکٹر کسٹم نے طورخم کسٹم کلیئرنگ کے بیشتر مطالبات کے حل کیلئے ہدایا ت جاری کردی جس کے بعد طورخم کلیئرنگ ایجنٹس نے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین