• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں خناق کی وبائی صورتحال سےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری

پشاور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت نے شمالی وزیرستان میں خناق مرض کی وبائی صورتحال اختیار کرنے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ، ٹیکنیکل سپورٹ آفیسر ٹرائبل ڈسٹرکٹس ڈاکٹر محمد قاسم خان نے ابتدائی رپورٹ تیار کی ہے جوکہ محکمہ صحت خیبر پختونخواکو جمع کرادی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی خناق کے دو کیسزرپورٹ کئے گئے جس میں ایک حاشر ولداسداللہ نامی متاثرہ بچہ سکنہ بنوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا متاثرہ کیس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے چاٹ خان کلے سے ہے،ٹیکنیکل سپورٹ آفیسر ٹرائبل ڈسٹرکٹس نے اس سلسلے میں ایک رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے جو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ اس کیس پر کام کررہی ہے، اس ٹیم میں فیلڈ سپروائزر میڈیکل آفیسر کے علاوہ دو میڈیکل آفیسرز، 3 ای پی آئی ٹیکنیشنز،ڈسپنسرز اور لیبارٹری عملہ شامل ہے،ٹیم نے چاٹ خان شیوہ کلے شمالی وزیرستان میں کام شروع کر دیا ہے، اس علاقے میں بچوں کو روٹین ایمونائزیشن کے ساتھ مناسب ادویات اور ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین