• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے

لندن(ودود مشتاق) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر آج ( منگل ) سہ پہر برطانیہ پہنچیں گے۔ ہیتھروائرپورٹ پر مختلف تنظیموں اور کمیونٹی رہنمائوں کی طرف سے چیف جسٹس کا استقبال کیا جائیگا۔ اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈ ریزنگ کی مختلف تقاریب میں شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اپنی آمد کے اگلے روز لنکن ان میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرینگے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس سے اگلے روز بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک استقبالیے میں شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا 23 اور 24 دسمبر کو برمنگھم اور ماچسٹر میں مختلف تقاریب میں شرکت کا بھی امکان ہے۔ میاں ثاقب نثار اپنے مصروف دورے کے دوران 26 دسمبر کو ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کرینگے جبکہ چیف جسٹس کی طرف سے یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت فنڈریزنگ کی ایک تقریب میں بھی شرکت کا امکان ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنے دورے کے دوران اپنے صاحبزادے کی گریجویشن کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔وہ اپنے دورے کے دوران وہ برطانیہ میں مختلف کمیونٹی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

تازہ ترین