• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پراپرٹی شو لندن اولمپیا کی شاندار پذیرائی، سیکڑوں افراد نے معلومات حاصل کیں

لندن(جنگ نیوز) دبئی پراپرٹی شو لندن اولمپیا میں تین روز تک جاری رہنے کے بعد گذشتہ شام ختم ہوئی۔ شو کے دوران سینکڑوں افراد نے دبئی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ پراپرٹی شو میں دبئی کی تین بڑی تعمیراتی کمپنیوں فالکن سٹی آف ونڈرز، نخیل اور سوبھا رئیلٹی کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے سٹالز بھی موجود تھے۔ دبئی پراپرٹی شو کے جنرل منیجر ہمانشو گپتا نے کہا کہ پراپرٹی شو کو زبردست پذیرائی ملی ہے اور دور دور سے لوگوں نے آکر سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل طور پر محفوظ علاقہ ہے۔فخر الدین پراپرٹیز کی خدیجہ نجمی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو خواہش ہوتی ہے کہ وہ دبئی میں پراپرٹی خریدیں کیونکہ یہاں سرمایہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پراپرٹی مینجمنٹ کی سہولت بھی ہے۔ جس کے تحت انٹرنیشنل صارفین دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر آن لائن اپنی پراپرٹی کے تمام صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ پراپرٹی شو میں شریک سعید حیدر حسن گیلانی نے کہا کہ دبئی میں پراپرٹی خریدنے کی صورت میں کرایہ بہت اچھا ملتا ہے۔ سعید محمود نے کہا کہ ان کے کئی دوستوں نے دبئی میں پراپرٹی خریدی ہے اور تمام افراد بہت خوش ہیں۔ دیگر افرادکا کہنا تھا کہ پراپرٹی شو میں ایک ہی چھت کےنیچے دبئی کے تمام بڑی تعمیراتی کمپنیوں کے منصوبے پیش کرنے کا مقصد شاندار تھا۔
تازہ ترین