• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن: پاکستان سے ہیروئن کی بھاری مقدار برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون اور 9سالہ بچہ گرفتار

ڈبلن( نیوز ڈیسک) ڈبلن میں حکام نے پاکستان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اورپاکستان سے ہیروئن لے کر ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے والی خاتون اور اس کے ساتھ 9 سالہ بچے کوگرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق خاتون جس کے ساتھ ایک 9 سالہ بچہ بھی تھا پاکستان سے ایک کنکٹنگ پرواز کے ذریعے ڈبلن پہنچی تھی جب ایئرپورٹ پر اس نے ایئرپورٹ پر ایک شخص سے ملاقات کی تو کسٹمز حکام اور گارڈ نے 2 افراد کوگرفتار کرلیا جو دونوں برطانوی شہری بتائے جاتے ہیں اورخاتون کے بیگ سے 15کیلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جس کی مالیت 2.1ملین یورو بتائی جاتی ہے،حالیہ برسوں کے دوران ضبط کی جانے والی منشیات کی یہ سب سے بڑی مقدار بتائی جاتی ہے اس سے قبل گزشتہ ستمبر میں مغربی ڈبلن کے نیلس ٹائون سے 12 کیلو گرام ہیروئن پکڑی گئی تھی۔
تازہ ترین