• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدالوہاب کی وفات امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے، قاری تصور مدنی و دیگر

برمنگھم (پ ر) عالمی مبلغ اور دعوت و تبلیغ کے حقیقی بہی خواہ حاجی عبدالوہاب کا انتقال امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔ جامع مسجد عثمان ریڈنگٹن میں جلسہ سیرت مصطفیٰ ؐ میں مولانا قاری تصور الحق مدنی نے ان کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی، جبکہ ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ عوام کی بھاری تعداد کے علاوہ علمائے کرام کی ایک کثیر تعداد بھی شریک تھی جن میں علامہ ڈاکٹر اخترالزمان غوری، مولانا محمد قاسم، مولانا ارشد محمود، مولانا ڈاکٹر مظہر مقتدر، مولانا قاری ضیاء الحسن طیب، مولانا سجاد خان، مولانا شبیر، قاری کلیم محفوظ الرحمن، حافظ علی ایوب، صاحبزادہ عمران الحق، راجہ ذوالقرنین، عبدالغفار بھٹی، ڈاکٹر محمد رفیع، برادر سلیم، قیصر خان، اقبال بھائی اور دیگر شامل تھے۔ جمعیت علماء برطانیہ کے تمام رہنمائوں نے بھی مرحوم حاجی عبدالوہاب کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ناقابل فراموش کوششوں کو دلی طور پر سراہا۔
تازہ ترین