• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کےٹیکس ڈپارٹمنٹ کا آئندہ سال سے بڑی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کی حکومت نے آئندہ سال سے بعض اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس کے رہائشی مقامی لوگ اور تارکین وطن کے لئے اگلے سال فرانس نئے فیز میں داخل ہو جائے گا۔ ٹیکس ڈپارٹمنٹ نئے قوانین اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے ایک نئی پولیس(Police Fiscal) متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جنوری2019ء سے بینک تمام سرکاری ادارے جو عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں جیسے CAF(فیملی سوشل بینیفٹ کا ادارہ)RSA(بے روزگاری الائونس کا ادارہ اورPour le Empoly (کام دینےکا ادارہ) کے اکائونٹ کی تفصیل خود بھیجے گا، پہلے یہ بینک سے مانگنا پڑی تھی اب بینک پابند ہوں گے کہ وہ تمام تفصیل ان ڈپارٹمنٹس کو بھیجے۔ اب آپ کی چھٹیاں بھی کنٹرول ہوں گی، گورنمنٹ سے سوشل بینیفٹ لینا اور بلیک میں کام کرنا سب بند ہو جائے گا۔ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا۔ فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام کے ذریعے لوکیشن اور آپ کی عیاشیوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا اور اس سے حاصل انکم ڈیکلیئر کرنا پڑے گی۔ اب مہنگی گاڑیوں میں پھرنے والوں کو بھی کنٹرول کیا جائے گا، وہ بچ نہیں سکیں گے۔ جن کی آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ہوگا وہ ٹیکس کنٹرول پولیس (Police Fiscal)تمام ایشوز کو ہینڈل کرے گی۔ ٹیکس خور اور انکم چور کی تشہیر کی جائے گی۔ ان کو اخبارات کے ذریعے بدنام کیا جائے گا۔ مقصد یہ ہے کہ دوسروں کو سبق ملے وہ تمام ایسے افراد جن کی انکم غیر قانونی ہے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرگ مافیا سب سے بڑا ہدف ہوگا۔
تازہ ترین