• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، چوہدری لیاقت حسین

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے ممتاز کشمیری رہنما چوہدری لیاقت حسین نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فری کشمیر کا مطالبہ کرکے مظلوم کشمیریوں کی آواز کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لانے اور کشمیر سے بھارت کے انخلا کے لیے شاہد آفریدی کی تجویز مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہے۔ چوہدری لیاقت حسین نے کہا شاہد آفریدی نے جو بیان دیا ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہے، دونوں ملکوں نے مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل کشمیر سے فوجوں کے انخلا کا وعدہ کیا تھا اگر فوجوں کا انخلا ہوجاتا تو آج مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا۔ چوہدری لیاقت حسین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے سہ فریقی کانفرنس فوری بلائے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ پاکستان، چین کی وساطت سے سہ فریقی کانفرنس کے لیے سفارتی سرگرمیاں شروع کرے۔
تازہ ترین