• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہلک حادثات میں ملوث افرادکے ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی ہونی چاہئے،سروے

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک نئے سروے میں ہر چار میں تین سے زائد افراد نے اس بات کی حمایت کی ہے کہ سڑک پر جان لیوا اور مہلک انجریز کا سبب بننے والے افراد پر خودکار طریقے سے ڈرائیونگ کی پابندی عائد ہو جانی چاہئے۔چیریٹی ’’ سائیکلنگ یو کے‘‘ کی جانب سے کرائی گئی ایک نئی ریسرچ میں 77فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ سنگین انجریز کا سبب بننے پر نامزد ڈرائیوروں کے لائسنس ایک مخصوص مدت کیلئے معطل ہونے چاہئیں۔ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرائیوروں پر پابندی کی حمایت 83فیصد افراد نے کی۔موجودہ قوانین کے تحت خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجے میں کسی موت کا سبب بننے میں ملوث پائے گئے کسی بھی شخص کے ڈرائیونگ لائسنس پرکم سے کم دو سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ وزارت انصاف کے 2017کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاپرواہی سے خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجے میں شدید زخمی کرنے کا سبب بننے میں ملوث پائے گئے 61 ڈرائیور براہ راست پابندی سے بچ نکلےجبکہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجے میں ہلاکت کا سبب بننے میں ملوث 28ڈرائیوروں کو براہ راست نااہل نہیں کیا گیا۔ 2123برطانوی بالغ افراد سے کئے گئے سروے میں 83فیصد افراد نے اس تجویز کی حمایت کی کہ شدید انجریز کا سبب بننے والے تصادم میں ملوث ڈرائیورکو دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا چاہئے تاکہ وہ خود کو سڑ کوں پر دوسروں کیلئے محفوظ ثابت کر سکیں۔
تازہ ترین