• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ٹوائلٹ ڈے:بیشتر برطانوی ورکرز کو نہانے کیلئے معقول سہولیات میسر نہیں

لندن ( نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ لاکھوں برطانوی ورکرز کی معقول ٹوائلٹس تک رسائی نہیں ہے۔ یونائٹ کے مطابق ایک چھوٹے بینک کی برانچ میں ورکرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہمسایہ کے ایک کمرے میں رکھی بالٹی استعمال کریں۔ ایک بس ڈرائیور کا پانچ گھنٹے تک گاڑی نہ روکنا اورایک تعمیراتی ورکر بھی اس صورت حال کی ایک مثال ہےجس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ٹوائلٹس سٹور روم کے طور پر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ٹریڈ یونین ٹوائلٹ کی اہمیت پر عوامی شعور کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کوشش کے تحت پیر کے روز ’’ ورلڈ ٹوائلٹ ڈے‘‘ منایا گیا ۔یونائٹ مختلف شعبوں کے ورکرز کی نمائندگی کرتی ہے جس میں نرسز اور ٹیچرز سے بینک سٹاف اور بس ڈرائیورز تک شامل ہیں۔ تنظیم نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ لاکھوں ورکرز کو معقول ٹوائلٹس کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ بالخصوص خواتین کو ٹوائلٹس کی عدم موجودگی پر انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی یہ مشکلات بالخصوص ان کے مخصوص ایام میں مزید بڑھ جاتی ہیں۔یونین نے قبل ازیں تمام ایمپلائرز سے اپیل کی تھی کہ کام کے مقام پر سنیٹری ورکرز فراہم کئے جائیں کیونکہ انہیں بعض اوقات یہ کام ٹوائلٹ رول سے کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین