• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا تقرر، ہائی کورٹ نے 15دن میں چیف سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا

کراچی ( نیوز ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا چیرمین 19گریڈ کے افسر کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر فریقین سے 15دن میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہےدرخواست گزار کے وکیل جاوید ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایک ماہ میں نیا چیرمین تعینات کردیا جائے گا، عدالتی حکم کے باوجود 8ماہ سےگریڈ 19کا چیرمین تعینات ہے جس کی وجہ سے سندھ میں تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہےلہٰذہ عدالت کے جاری کردہ احکامات کے تحت 20گریڈ کا افسر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو پندرہ یوم میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔  

تازہ ترین