• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورونانک کا جنم دن‘ بھارت درشن پوائنٹ پر جدید ٹیلی اسکوپ نصب کریگا

لاہور( خالد محمود خالد) پاکستان کے بعدبھارت نے بھی سکھ مذہب کے بانی گورونانک دیوجی کا جنم دن سرکاری سطح پرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی حکومت گورونانک دیوجی کے 550؍ ویں جنم دن پراس سال 23؍ نومبر سے بھارتی ریاست پنجاب میں گورداسپور میں بارڈرپرواقع درشن پوائنٹ پر ایک جدید اور ہیوی ٹیلی اسکوپ نصب کی جائے گی جس کے ذریعے بھارتی سکھ پاکستانی شہر نارووال میںبھارتی سرحد پر واقع مذہبی مقام دربار کرتارپور صاحب کے درشن کرسکیں گے۔ پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو دہراتے ہوئے بھارت نے بھی یادگاری سکہ اورڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گورونانک دیوجی کے 550؍ ویں جنم دن پر کیرتن ، سیمینار، مذاکرے اور گوربانی سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارتی سرکاری ٹی وی ان نشریات کو براہ راست نشر کریں گے۔
تازہ ترین