• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتیاق بیگ میک اے وش انٹرنیشنل کے بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب

کراچی (نیوز ڈیسک)میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں حال ہی میں منعقدہ سالانہ ’’وش لیڈر کانفرنس‘‘ میں میک اے وش انٹرنیشنل امریکہ کا بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔ 3 روز تک جاری رہنے والی اس عالمی کانفرنس میں میک اے وش فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین مارکوس ٹمبرکوس، صدر اور سی ای او جان اسٹیٹ نر اور میک اے وش فائونڈیشن کے 60 سے زائد الحاق ممالک کے وفود نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اشتیاق بیگ کو میک اے وش انٹرنیشنل کے بورڈ پر ڈائریکٹر منتخب کیا۔
تازہ ترین