• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی اصل شکل میں واپسی اچھا عمل، تاریخی عمارات کونقصان نہ پہنچے

کراچی(جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں کہا گیا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ماضی کا کراچی بحال ہورہا ہے ،تاریخی عمارات کی اصل شکل میں واپسی نہایت خوش کن عمل ،مگرعمارتوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ۔آرٹس کونسل کراچی کے تحت عالمی اردو کانفرنس 22نومبر سے شروع ہوگی ۔ معیشت کو سنبھالنا موجودہ حکومت کے لئے بہت بڑاچیلنج ہے۔ کیرئیر کونسلر سید عابدی نےکہا کہ برائے تعلیم بیرون ملک جانے والے بچوں کواسناد کی تصدیق کے طریقہ کارسےمکمل آگاہی رکھنی چاہیئے۔معیشت کوسنبھالنا موجودہ حکومت کے لئے چیلنج بناہواہے۔ماہرتعمیرات و سماجی کارکن یاسمین لاری،صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ،ماہر معیشت عابدقیوم سلہری،رہنماء پی ٹی آئی صداقت علی عباسی،سابق بیوروکریٹ ایاز وزیر ،سینیر تجزیہ کار امتیاز گل نے گفتگو میں حصہ لیا۔ماہرتعمیرات و سماجی کارکن یاسمین لاری نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک اچھا اقدام ہے، پارکس بنادیں درخت لگادیں عوام کوپیدل چلنے میں آسانی ہو ، ٹرام لائن چلنے سے ٹرانسپورٹ کامسئلہ حل ہوگا کراچی کاحسن بھی نکھرے گا آلودگی بھی کم ہوگی، سرکلرریلوے کامنصوبہ کراچی کی بڑی ضرورت ہے۔ صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا کہ عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز ادبی شخصیات شرکت کریں گی ہندوستان سے 12افراد آرہے ہیں3 دن کا تھیٹر پلے بھی ہوگاجس میں علامہ اقبال اورفیض احمدفیض کی شاعری کو خراج عقیدت بھی پیش کیاجائے گا۔ رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عابدقیوم سلہری نے کہاکہ امریکی صدر کا ٹوئٹ پاکستان کو کارنرکرنے کی کوشش ہے، معیشت کوسنبھالنا موجودہ حکومت کے لئے چیلنج بناہواہے۔رہنماء پی ٹی آئی صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ جس حالت میں ہمیں یہ ملک ملا، اور ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے یہ چیز ہمیں بہت تنگ کرتی ہے ہماری کوشش ہے کہ حالات بہتر ہوں غریبوں کے لیے روزگار فراہم کیا جائے۔کیرئیر کونسلر سید عابدی نےکہا کہ سرٹیفکیشن ٹیسٹ کیلئے آئی بی سی سی کا ادارہ ہے اگر آپ ملک سے باہر جارہے ہیں تو اس کا پرویژن رکھنا پڑے گا اس کو کرانے میں چند دن لگتے ہیں اور اس کی معلومات ویب سائٹ پر موجود ہے۔معروف پولیس افسر چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم عنقریب سامنے آنے والی ہے فلم پروڈیوسر نیہا لاج نے چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی فلم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا انکی جدوجہد کے بارے میں لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ وہ کس طرح شہید ہوئے اور انھوں نے ملک کے لیے کیا کیا خدمات انجام دیں۔فلم ڈائریکٹر عظیم سجاد نے کا کہ فلم کا پروموشنل شوٹ دسمبر میں آجائے گا اور فلم کی جنوری سے بننا شروع ہوجائے گی۔
تازہ ترین