• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم ایل کے قیام کیلئے سینئر مسلم لیگی رہنما ایک بار پھر متحرک ہوگئے

کراچی (جمشید بخاری) متحدہ مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کے قیام کیلئے سینئر مسلم لیگی رہنما ایک بار پھر متحرک ہو گئے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید غوث علی شاہ نے اس ضمن میں چوہدری برادران سے رابطہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق متحدہ مسلم لیگ کیلئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، چوہدری شجاعت، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، حامد ناصر چٹھہ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی، سلیم سیف اللہ، انورسیف اللہ، عرفان مروت، ذوالفقار کھوسہ، کیپٹن حلیم صدیقی، دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر افراد سےبھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔ سید غوث علی شاہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں سے بعض سیاسی شخصیات سے رابطوں کی تصدیق بھی کی ہے۔
تازہ ترین