• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی سفارش پرزلفی بخاری کانام ای سی ایل میں ڈال دیا، وزارت داخلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف نیب کی انکوائری چل رہی ہے اور نیب ہی کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا، سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
تازہ ترین