• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سیکٹر کمپنیز 45: بیوروکریٹس نے اضافی تنخواہوں کے طور پر لئے ہوئے 44 کروڑ روپے نیب کوواپس کر دئیے

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق دور میں پنجاب میں قائم کی گئی پبلک سیکٹر کمپنیز کے عہدیدار بیورو کریٹس نے نیب لاہور کو قریباََ 44 کروڑ روپے واپس کر دئیے ہیں ۔ یہ رقم انہوں نے اضافی تنخواہ کی مد میں وصول کی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق 54 میں سے 45 افسران نے وصول کی ہوئی اضافی تنخواہیں واپس کی ہیں۔صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل چودھری نے 2 کروڑ 83 لاکھ، 51ہزارروپے اور ناصر جاوید نے 2 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹائے۔
تازہ ترین