• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کاعمران خان کیخلاف انتخابی عذر داری کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف انتخابی عذر داری کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے مد مقابل پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امید وار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ،انتخابی عذداری میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور ان کے انتخابات لڑنے کی اہلیت پر اعتراضات اٹھائے گئے،عمران خان کے وکیل نے انتخابی عذر داری کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عذرداری کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، عذر داری کی تصدیق لاہور کے بجائے اسلام آباد کے اوتھ کمشنر نے کی، عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں تمام معلومات فراہم کی ہیں لہذا عذرداری کو مسترد کیا جائے۔
تازہ ترین