• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلین ٹری منصوبہ، مزید ایک ارب پودے لگانے اور نرسریز بنانے کیلئے’’ پی سی ون‘‘ تیار

پشاور(گوہر علی خان۔ نامہ نگار ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں’’ بلین ٹری منصوبے ‘‘ کے تحت مزید ایک ارب پودے لگانے اور نرسریز قائم کرنے کے لئے’’ پی سی ون‘‘ تیار کرلیا ہے۔ منصوبے پر.8 26ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ منصوبہ میں سابق قبائلی علاقوں (فاٹا) کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے لئے 13.409ارب روپے صوبائی جبکہ باقی رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔منصوبے کو معیاری بنانے کے لئے اس میں مقامی کمیونٹی کوشامل کرنے کے علاوہ منصوبے سے متعلق سماجی اقتصادی فوائد حاصل کرنے اور میڈیا اس کا اچھا تاثر پیدا کرنے کے لئے نرسریاں لگانے کے عمل میں خواتین اور نوجوانوں کوبھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین