• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،فریقین بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخو ا ست پر وکلاء فریقین کو بحث کیلئے 11 دسمبر کو طلب لیا جبکہ ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی غداری کیس کی بھی سماعت کی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نےکیسوں کی سماعت کی ،سماعت درخواست گزاراظہر صدیق کی طرف سے التوا کی درخواست پر ملتوی کی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جواب جمع کرایا جاچکا ہے جس میں انہوں نے اپنےاوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ،صحافی سرل المیڈا نے جواب میں صرف یہ کہا ہے کہ جو نواز شریف نے کہا وہ شائع کیا، عدالت نے کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین