• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ، سانحہ ماڈل ٹائون نئیJIT کیلئے درخواست، سماعت لارجر بنچ کرے گا

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹائون کی دوبارہ تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹان کیس کی سماعت ہوئی۔ طاہر القادری عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہمارا کیس زیرو پر آگیا ہے، ہماری استدعا ہے کہ کیس کی ازسرنو تفتیش کے لئے دوبارہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ نیب کے زیر حراست شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اور انکے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ کیس کی تیاری کیلئے وقت درکار ہے۔چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ بنچ میں انکے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت 5 جج صاحبان شامل ہونگے، بنچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی اور 5 دسمبر سے کیس کی سماعت شروع ہوگی۔
تازہ ترین