• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ جعلسازی کے مرتکب اصل ملزمان کو ضمانت مل گئی، کام نہیں ہوتا تو محکمہ اینٹی کرپشن بند کر دیں ،ایسا نہ ہو کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے خلاف کیس نیب کو بھجوا دیں ۔ پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کرپشن اور زمین کے غلط اندراج کے الزامات میں ملوث محمد الیاس کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تو عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین