• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت پر جعلی خبروں سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ،آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے چین میں پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت پر وضاحتی بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو طالبعلم اسامہ احمد خان کی نہیں ہے۔جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اسامہ خان کی میت لیوننگ سے بیجنگ لائی جا چکی ہے، جلد پاکستان لائی جائے گی، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو طالبعلم اسامہ احمد خان کی نہیں لہذا اس واقعہ پر جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اسامہ خان کی میت لانے کے لئے پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔
تازہ ترین